Monday, September 16, 2024

کشمیریوں کی مدد کرتے رہیں گے،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

کشمیریوں کی مدد کرتے رہیں گے،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی
February 5, 2018

مظفر آباد (92 نیوز) آزاد جموں و کشمیر اسمبلی اور کشمیر کونسل کا مشترکہ اجلاس مظفر آباد میں ہوا ۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ کشمیریوں کی مدد جاری رکھیں گے ۔ عالمی برادری بھارت پر انسانی حقوق کے احترام کیلئے دباؤ ڈالے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کچھ نہیں کرسکتی ۔ مودی سرکاری کو معلوم ہے اب کوئی اور حل نہیں ہے ۔ ہم بٹے بھی رہیں کشمیریوں کیلئے کوششوں میں نہیں آئیگی ۔
وزیر اعظم شاہد خاقان نے کہا کہ کشمیریوں کا جذبہ کوئی ختم نہیں کرسکتا ۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے ہمیشہ سے کوشاں ہے ۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو پریشر دباؤ تھا کہ کشمیر کی حکومت کو ہٹایا جائے لیکن ہم نے نہیں کیا ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت کی کشمیر الیکشن میں کوئی مداخلت نہیں تھی ۔ کشمیریوں کی مدد پہلے بھی کرتے تھے آگے بھی کرتے رہینگے ۔ جہاں ساری دنیا فیل ہوئی وہاں پاکستان کی افواج نے فتح حاصل کی ۔ پاکستان کی افواج نے دہشتگردی کیخلاف سب سے بڑی جنگ لڑی ۔
سی پیک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمیں سی پیک سے براہ راست کوئی فائدہ نہیں ۔ وزیراعظم میاں نواز شریف کی ذاتی کوششوں سے سی پیک پاکستان میں شامل ہوا ۔ آزاد کشمیر کا ترقیاتی بجٹ موجودہ حکومت نے دگنا کر دیا ۔
وزیراعظم نے کہا کہ ان بہن بھائیوں کا درد معلوم ہے جو آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ کشمیر کے مسئلے پر اکٹھے ہو کر مقابلہ کرنا ہو گا ۔ کشمیر کیلئے 70سال سے جنگ لڑ رہے ہیں ۔ حکومت کو مشکلات، شکایات رہتی ہیں، لیکن اس مسئلے پر ایک دوسرے پر شک کرنا چھوڑ دیں ۔ آج کشمیر کا بچہ بچہ آگے بڑھ رہا ہے ۔
ادھر صدر ممنون حسین بولے عالمی برادری بھارت کو جنگی جرائم سے روکے ۔