Friday, March 29, 2024

کشمیریوں کی حمایت کیلئے ایل او سی کراس کرنا بھارتی بیانیہ کو اسپورٹ کرنا ہو گا ، وزیراعظم

کشمیریوں کی حمایت کیلئے ایل او سی کراس کرنا بھارتی بیانیہ کو اسپورٹ کرنا ہو گا ، وزیراعظم
October 5, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا آزاد کشمیر کے لوگ مقبوضہ وادی کے دوستوں کو دیکھ کر تکلیف میں ہیں۔ عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا بھارتی فوج نےغیرانسانی عمل کرتے ہوئے دو ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا رکھا ہے۔ کوئی ایل او سی کراس کرے گا تو وہ بھارتی بیانیے کے ہاتھوں میں کھیلنے کے مترادف ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آزاد کشمیرکےعوام کے غم و غصہ کو سمجھتا ہوں، وہ مقبوضہ وادی میں 2 ماہ سے اپنے کشمیری بھائیوں کو بھارت کے غیر انسانی کرفیو کی قید میں دیکھ رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا کہ مقبوضہ کشمیری عوام کی مدد کے لئے ایل او سی کراس کرنا بھارتی بیانیہ کو مضبوط کرنے کے مترادف ہو گا۔ ‏ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1180356675032817664 بھارتی بیانیہ کشمیریوں کی مقامی جدوجہد کو اسلامی دہشتگردی قرار دینے کی کوشش کرتا ہے۔ ایل او سی کراس کرنے کا اقدام انڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں مظالم بڑھانے اور ایل او سی کے باہر حملہ کرنے کی وجہ فراہم کریگا۔ وزیراعظم عمران خان  اس سے پہلے بھی کہہ چکے ہیں  کہ ایل او سی پار کرنے والا کشمیریوں اور پاکستان دونوں  سے دشمنی کرے گا ۔