Thursday, September 19, 2024

کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، صدر ممنون حسین

کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، صدر ممنون حسین
August 14, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد کے جناح کنونشن سنٹر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب میں صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ  عالمی برادری پر واضح کرتے ہیں کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ جشن آزادی کےحوالے سے اسلام آباد کے جناح کنونشن سنٹر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں صدر ،وزیراعظم، مسلح افواج کے سربراہان، غیر ملکی سفیروں نے شرکت کی۔ جشن آزادی کی مرکزی تقریب میں صدر ممنون حسین اور نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے پرچم کشائی کی۔ قرآن پاک کی تلاوت کی گئی اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔ مہمان خصوصی صدر ممنون حسین کا  شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ترقی یافتہ مضبوط پاکستان ہی ہماری منزل ہے۔ اعلیٰ سول و عسکری  حکام ،غیر ملکی سفیروں کی بھی جشن آزادی کی مرکزی تقریب میں شرکت ہوئی۔ بچوں نے ملی نغمے گا کر تقریب کو چار چاند لگا دیئے ۔