Tuesday, April 23, 2024

کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ساتھ دیتے رہیں گے، وزیراعظم

کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ساتھ دیتے رہیں گے، وزیراعظم
July 19, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آج ہم یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں۔ اس روز کشمیریوں نے پاکستان کے ساتھ الحاق کرنے کی قرارداد منظور کی تھی۔ ہم کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ساتھ دینے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1284728752149270529?s=20 وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیریوں کا حق خود ارادیت بین الاقوامی قانون کے تحت یو این سکیورٹی کونسل نے تسلیم کر رکھا ہے۔ ہم کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کے لئے لڑتے رہیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم کشمیریوں کے خق خود ارادیت کی جدوجہد میں ساتھ دینے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔ کشمیریوں کو ایک دن ضرور انصاف ملے گا۔