Wednesday, April 24, 2024

کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے بھارت کا چار نکاتی مذموم منصوبہ سامنے آ گیا

کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے بھارت کا چار نکاتی مذموم منصوبہ سامنے آ گیا
August 18, 2019
 سرینگر (92 نیوز) کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے بھارت کی ایک اور گھناؤنی سازش بے نقاب ہوگئی۔ بھارت کا چار نکاتی مذموم منصوبہ سامنے آ گیا۔ آزادی کی جدوجہد کرنے والوں کےخلاف بھارتی فوج کو فری ہینڈ ملے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت نے جنت نظیر وادی پر اپنے پنجے گاڑھنے کے لیے چار نکاتی طویل المدتی منصوبہ بنا لیا ہے۔ منصوبہ کے پہلے نکات کے مطابق حریت رہنما اور دوسری کشمیری قیادت مستقل بنیادوں پر گھروں میں نظر بند رہےگی اور ان کی سرگرمیاں دیکھ کر انہیں رہا  کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ دوسرے نکات کے مطابق بھارتی ظلم کے خلاف مظاہرے کرنے اور بھارتی گولیاں کا جواب پتھروں سے دینے والوں کے خاندان کے 20 افراد سے کمیونٹی بانڈز پر دستخط کروائے جائیں گے جو اس بات کی ضمانت لیں گے کہ آئندہ ان کے نوجوان بھارتی حکومت کے خلاف احتجاج نہیں کریں گے۔ تیسرے نکات میں آزادی کی جدوجہد کرنے والوں کے خلاف بھارتی فوج کو فری ہینڈ دے دیا جائے گا۔ جموں اور پنجاب کے بارڈر کی سیکورٹی پر بھی نظر ثانی کی جائے گی۔ چوتھے نکات میں بھارتی مخالف کشمیری مذہبی رہنماوں پر نظر رکھی جائے گی اور ان سے سختی سے نمٹا جائے گا۔