Thursday, April 25, 2024

کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کوئی نہیں روک سکتا ، وزیر اعظم

کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کوئی نہیں روک سکتا ، وزیر اعظم
October 27, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کیخلاف دنیا بھر میں منائے جانیوالے یوم سیاہ کے موقع پر پیغام میں کہا کہ کشمیریوں  کی آزادی کی تحریک کوئی نہیں روک سکتا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وہ دنیا بھر اور پاکستان میں کشمیریوں کے لئے جد وجہد کرتے رہیں گے  ، وہ کشمیریوں کے سفیر بنیں گے جبکہ پوری پاکستانی قوم  مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ کھڑی ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت چاہتا ہے کہ پلوامہ جیسا کوئی واقعہ ہو اور وہ دنیا کو بتائے کہ پاکستان کشمیر میں حالات خراب کر رہا ہے  ، اسے کشمیریوں پر مظالم بڑھانے کا بہانہ مل جائے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی طور پر مدد کرنی ہے ۔