Friday, April 26, 2024

کشمیریوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہماری جدوجہد جاری رہے گی ، وزیر اعظم آزاد کشمیر

کشمیریوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہماری جدوجہد جاری رہے گی ، وزیر اعظم آزاد کشمیر
October 27, 2020

مظفر آباد(92 نیوز)وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر  پیغام میں کہا کہ کشمیریوں کو یقین دلاتا ہوں ہماری جدوجہد جاری رہےگی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر  نے اپنے پیغام میں  کہا کہ آج اجیت دوول نے دھمکی دی ، ہم بھارت کو بتائیں گے جارح اور غاصب کا مقابلہ کیسے کیا جاتا ہے۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا  کہنا ہے کہ آج کا دن مقبوضہ کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، بھارتی دہشت گردی کا راج کب تک چلے گا۔