Saturday, April 20, 2024

کشمیریوں کا بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ

کشمیریوں کا بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ
August 5, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) بھارت کی جانب سے جنگ بندی لائن کی خلاف ورزی، مقبوضہ کشمیر میں مزید28  ہزار  بھارتی فوجیوں کی تعیناتی پر کشمیریوں کا اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے  سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ،مودی سرکار مردہ باد کے نعرے لگائے۔ مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف کشمیری سراپا احتجاج بن گئے  اور بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جہاں انہوں نے گو انڈیا گو، مودی کا جو یار ہے غدار ہے  اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔

آرمی چیف نے کور کمانڈرز کانفرنس کل طلب کرلی

بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی اور مقبوضہ کشمیرمیں مزید 28 ہزار بھارتی فوجیوں کے تعیناتی  پر کشمیری کمیونٹی  نے اسلام آباد  میں بھارتی ہائی کمیشن کے  سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا  اور مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف وزریوں پر نعرے بازی کی۔

آرٹیکل 370 مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دیتا تھا

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کشمیری رہنماؤں کا کہناتھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت دم توڑ رہی ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر پر اپنا جبری تسلط ختم کرے۔ مقررین کا کہناتھا  ہم آزادی چاہتے ہیں اور آزادی لے کر رہیں گے۔ احتجاجی ریلی میں خواتین نے بھی بھرپورشرکت کی،کشمیری کمیونٹی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فی الفور نوٹس لے۔