Friday, March 29, 2024

کشمیریوں پر مظالم پر عالمی برادری کی بے عملی افسوسناک ، شہباز شریف

کشمیریوں پر مظالم پر عالمی برادری کی بے عملی افسوسناک ، شہباز شریف
August 31, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدرا ور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کشمیریوں پر کشمیریوں پر مظالم پر عالمی برادری کی بے عملی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ  متعصبانہ اور جانبدارانہ استعمال دنیا کو تباہی کی طرف لیجائے گا۔ شہباز شریف نے مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے متعلق کہا کہ  عالمی برادری نے کچھ نہ کیا تو کشمیری دفاع میں اسلحہ اٹھانے میں حق بجانب ہونگے، بہیمانہ مظالم پر کشمیری نوجوان خاموش تماشائی بنے نہیں رہ سکتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  نسل کشی کے خطرے سے دوچار قوم اپنی بقا کیلئے ہر حد تک جاسکتی ہے، عالمی برادری نے کچھ نہ کیا تو کل اسے لیکچر دینے کا حق بھی نہیں ہوگا ، مودی  کا ظلم عالمی برادری اور مہذب دنیا کا امتحان ہے، مودی پوری دنیا اور انسانیت سے کھیل رہا ہے۔