Sunday, September 8, 2024

کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف ملک بھر میں یوم سیاہ منایا گیا

کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف ملک بھر میں یوم سیاہ منایا گیا
July 20, 2016
اسلام آباد(92نیوز)کشمیریوں پربھارتی ظلم وستم کےخلاف ملک بھرمیں یوم سیاہ منایا گیا۔احتجاجی ریلیاں اورجلوس نکالےگئےجن میں اس عزم کااظہارکیاگیاکہ پاکستان آزمائش کی ہر گھڑی میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ تفصیلات کےمطابق جنت نظیروادی کشمیرلہولہوہوگئی  لیکن عالمی برادری خاموش ہے۔دنیاکوبھارت کااصل چہرہ دکھانےکےلئےملک بھرمیں یوم سیاہ منایاگیا۔بھارتی مظالم کےخلاف شہرشہر ریلیاں نکال کر،احتجاجی مظاہرےکئےگئےاورشہداکی غائبانہ نمازجنازہ اداکی گئی۔ کشمیریوں سےیکجہتی کےلئےسفارتخانوں میں خصوصی تقاریب سجائی گئیں جبکہ سرکاری ملازمین بازوؤں پرسیاہ  پٹیاں باندھ کردفاترمیں گئے ،اسلام  آبادمیں وزیر اطلاعات پرویز رشید کی زیر قیادت  پریس کلب کے باہر ریلی  نکالی گئی جس میں وفاقی وزیرطارق فضل چودھری، معاون خصوصی آصف کرمانی اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ،  لاہورمیں وکیلوں اورتاجروں نےکشمیریوں پربھارتی مظالم کےخلاف  ریلیاں نکالیں   اورمطالبہ کیاکہ عالمی برادری کشمیر میں ظلم و تشدد بند کروائے۔ پشاورمیں ریلوےپریم یونین،نیشنل لیبرفیڈریشن اور تحریک نوجوانان کے زیراہتمام  ریلیاں نکالی کربھارتی مظالم کےخلاف احتجاج کیاگیا۔ اسی طرح  فیصل آباد،چنیوٹ،سرگودھااورحافظ آبادسمیت دوسرےشہروں میں بھی کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ منایاگیا۔