Wednesday, May 8, 2024

کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف لندن میں مشعل بردار آزادی واک

کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف لندن میں مشعل بردار آزادی واک
October 6, 2019
 لندن (92 نیوز) کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف لندن میں مشعل بردار آزادی واک کی گئی۔ برطانیہ بھر سے آئے افراد نے بھارت کےخلاف نعرے بازی کی۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری کشمیریوں کی نسل کشی کے خلاف عالمی سطح پر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ پیرس کے نواحی علاقے مونتلاجولی میں کشمیریوں کے حق میں مظاہر کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی  نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے لگائے گئے کرفیو کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اقوام عالم سے کشمیر کے پرامن حل کے لیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ مظاہرے سے خطاب میں کشمیری راہنما زاہد ہاشمی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کی زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔ کشمیریوں کے ساتھ ظلم وستم کیا جارہا ہے۔ دو مہینے سے جاری کرفیو نے نظام زندگی برباد کردیا ہے۔ دوسری جانب برطانوی دارالحکومت لندن میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے  مشعل بردار آزادی واک  کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شرکا نے  پارلیمنٹ اسکوائر سے  بھارتی ہائی کمیشن تک مارچ کیا۔ اس دوران بھارتی حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی بھی کی گئی۔ آزادی واک کے شرکا نے برطانیہ اور دیگر عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا وہ بھارت کو کشمیریوں پر مظالم  سے روکیں۔