Wednesday, May 8, 2024

کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے یوم کشمیر پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی

کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے یوم کشمیر پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی
February 4, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) کشمیریوں سے یک جہتی کا اظہار کرنے کیلئے کل ملک بھر میں عام تعطیل  ہو گی ، حکومت کی جانب سے اعلان کرنے کیساتھ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ، گلگت بلتستان ، آزاد جموں وکشمیر سمیت ملک کے تمام صوبوں  میں عام تعطیل ہو گی۔ شہدائے کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے پانچ فروری کی صبح 10 بجے  ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی جب کہ کشمیریوں کی جدو جہد کو خراج تحسین اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ ہرسال 5فروری کو یوم کشمیر منایا جاتا ہے ، اس دن کشمیری اور پاکستانی  دنیا بھر میں  مقبوضہ وادی  پر غاصب بھارتی افواج کے تسلط  کی جانب  دنیا کی توجہ مبذول کراتے ہیں اور اقوام متحدہ کو  اس کی 71 برس پہلے کی حق خود ارادیت کی قرارداد پر عملدرآمد   کرانے کی یاددہانی کراتے ہیں ۔