Thursday, April 25, 2024

کشمیریوں سے جانوروں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ، بھارتی خبر ایجنسی ‏

کشمیریوں سے جانوروں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ، بھارتی خبر ایجنسی ‏
September 4, 2019
سرینگر(ویب ڈیسک ) بھارتی خبر ایجنسی دی وائر نے بھی مقبوضہ وادی کی اصل صورتحال بے نقاب کر دی، دی وائر سے گفتگو کرتے ہوئے کشمیریوں کا کہنا ہے کہ شہریوں کیساتھ جانوروں جیسا سلوک ہو رہا ہے ۔ دی وائر سے گفتگو میں کشمیریوں نے کہا کہ   بھارت جب چاہے دروازہ کھول کر ہمیں چارا ڈالتا ہے جب چاہے پھر بند کردیتا ہے ، کشمیریوں کو 50 سال سے ترقی کا سبز باغ دکھایا جارہا ہے ۔ ایک کشمیری لڑکی کا کہنا تھا کہ جب سے پیدا ہوئے ہیں  ہم نے بندوق، کرفیو، ہڑتال اور پتھراؤ کے علاوہ کچھ نہیں دیکھا،مقبوضہ  وادی کے حالات کی وجہ سے تعلیمی حرج ہو رہا ہے ، 3 سالہ گریجویشن ساڑھے چار سالوں میں کی، نوجوان شدید دلبرداشتہ ہیں، دل چاہتا ہے کہ پڑھائی چھوڑ دیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لوگوں کو در بدر پھرتا دیکھ کرجرأت مند کشمیری خاتون پی سی او کے بزنس سے مفت کالز کراتی ہے ، لوگ پچاس کلومیٹر دور سے فون کرنے آتے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق  بھارت کے خلاف عوامی غصہ دن بدن بڑھ رہا ہے ، پیسے ختم ہونے کی وجہ سے خاتون ڈاکٹر اپنا زیور تک بیچنے پر مجبور ہوئی۔