Saturday, April 20, 2024

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج یوم سیاہ منایا جائیگا

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج یوم سیاہ منایا جائیگا
September 27, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل ہوئے 54 روز بیت گئے  ،  بھارتی قابض فوجیوں کا کشمیر میں 54 روز سے کرفیو جاری  ہے ، حکومت نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ یوم سیاہ منانے کا مقصد کشمیروں پر ہونے والے مظالم کو دنیا کے سامنے لانا  ہے ۔ وزارت داخلہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 27 ستمبر جمعہ کے روز یوم سیاہ منایا جائے گا ، 27 ستمبر کو قومی پرچم سرنگوں رہے گا ، یوم سیاہ منانے کا مقصد کشمیروں پر ہونے والے مظالم کو دنیا کے سامنے لانا ہے ۔ جمعہ کو وزیراعظم پاکستان عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور کشمیر میں ہونے والے مظالم سے دنیا کو آگاہ کریں گے ، 30 اگست کو پاکستان میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے 'کشمیر آور' منایا گیا تھا ۔ دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دن 12 بجے سرکاری و نجی ملازمین، سکول و کالج اور یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مرکزی شاہراؤں پر جمع ہوئے ۔ گذشتہ جمعہ کے روز بھی کشمیریوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا گیا ،اسلام آباد کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں تقاریر کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبا طالبات نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا ۔