Thursday, April 25, 2024

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک کے شہر شہر ریلیاں

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک کے شہر شہر ریلیاں
October 4, 2019
 فیصل آباد (92 نیوز) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔ شہریوں نے بھرپور انداز میں کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ فضا کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی۔ بھکر ، دادو، ڈھیرکی ، فورٹ عباس، قمبر ، نوابشاہ اور ٹنڈو آدم میں شہری سڑکوں پر نکل آئے ۔ فیصل آباد میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی ۔ ملتان میں  تاجروں اور طلبا نے  احتجاجی ریلی نکالی ۔ ریلی کے شرکا نے مطالبہ  کیا کہ مودی فوری طور پر مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کرے۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے  کوہلو، ڈیرہ بگٹی ، ڈیرہ بگٹی ، اوچ شریف ، بولان اور ڈی آئی خان میں بھی ریلیاں نکالی گئیں جس میں قبائلی عمائدین، طلبا ،اساتذہ، سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔