Wednesday, April 24, 2024

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شوبز ستاروں کا نمائشی کرکٹ میچ

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شوبز ستاروں کا نمائشی کرکٹ میچ
February 5, 2021

لاہور (92 نیوز) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے شوبز ستاروں کا نمائشی کرکٹ میچ کھیلا گیا، فردوس جمال، معمر رانا، سلیم شیخ، نشو بیگم، خالد بٹ اور راشد محمود نے کشمیر میں بھارتی بربریت اور مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

کشمیر ڈے کی مناسبت سے شوبز الیون اور سول سروسز الیون کے مابین نمائشی کرکٹ میچ ریلوے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اس موقع پر فردوس جمال نے کہا جلد کشمیر کو آزاد کروائیں گے تو ۔نشو بیگم نے شعر سنا کر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔

معمررانا اور سلیم شیخ نے کہا کہ میچ کا مقصد دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پاکستانی عوام اس مشکل وقت میں کشمیریوں کے ساتھ ہے۔

اس موقع پر کشمیر کی آزادی کے لیے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر علامتی زنجیر بھی بنائی گئی۔