Thursday, March 28, 2024

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اسلام آباد میں ملین مارچ

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اسلام آباد میں ملین مارچ
October 20, 2019
اسلام آباد  ( 92 نیوز ) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اسلام آباد میں ملین مارچ کیا گیا جس میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، شہریوں نے پمز اسپتال میٹرو اسٹاپ سے ڈی چوک تک پانچ کلو میٹر طویل کشمیر کا جھنڈا لہرا دیا ،  وزیرمملکت علی محمد خان نے کہا کہ  دنیا یاد رکھے جب تک کشمیر پاکستان نہیں بنے گا پاکستان ادھورا رہے گا۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اسلام آباد میں ملین مارچ کا انعقاد کیا گیا  ۔اس موقع پر سینیٹر طلحہ محمود کا کہناتھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں عوام کو محصور کررکھا ہے تاریخ اس ظلم کو بھلا نہیں سکتی ،  پاکستان ہمیشہ مقبوضہ کشمیر کے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔ دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرانی کے صاحبزادے محمد بن قاسم نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری قابض فوج کے خلاف پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں ، اب وقت آ گیا ہے  کہ پاکستانی قوم کشمیر کو اپنی ترجیح بنالے ، کشمیر کسی ایک کا نہیں بلکہ سب پاکستانیوں کا نصب العین ہے۔