Sunday, May 12, 2024

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، وزیراعظم آج اسکردو میں جلسہ عام کریں گے

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، وزیراعظم آج اسکردو میں جلسہ عام کریں گے
October 4, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے وزیراعظم آج اسکردو میں جلسہ عام کریں گے۔ انتظامات دیکھنے کیلئے وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور اسکردو پہنچ گئے۔ وزیراعظم نماز جمعہ کے بعد جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ عوام کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال سمیت عالمی رہنماؤں سے رابطوں اور ملاقاتوں سے آگاہ کریں گے ۔ تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ نیازی اور عامر کیانی آج وزیراعظم کے ہمراہ روانہ ہوں گے ۔