Monday, September 16, 2024

کشمیریوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے کیش ایگزٹ کے نام سے بھارتی قبضے کے خلاف تحریک شروع کردی

کشمیریوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے کیش ایگزٹ کے نام سے بھارتی قبضے کے خلاف تحریک شروع کردی
July 29, 2016
سرینگر(92نیوز)برطانوی عوام نے یورپی اتحاد سے نکلنے کے لیے بریگزٹ تحریک کے ریفرنڈم میں تاریخ ساز فیصلہ دیا جس کے بعد کشمیریوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے کیش ایگزٹ کے نام سے بھارتی قبضے کے خلاف تحریک شروع کر دی، کیش ایگزٹ ٹویٹر پر برطانیہ میں ٹاپ ٹرینڈ جبکہ پاکستان اور بھارت سمیت کئی ملکوں میں ٹاپ فائیو ٹرینڈ میں شامل رہا، کیش ایگزٹ پٹیشن پر آٹھ ہزار سے زائد افراد دستخط کر چکے ہیں پٹیشن بھارتی پارلیمنٹ ، بھارتی صدر، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل،امریکی صدر اور برطانیہ کے وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔ تفصیلات کےمطابق کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرنے والی کیش ایگزٹ تحریک کی پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ جنوری انیس سو اٹھانوے سے مارچ دو ہزار سولہ کے عرصے میں چورانوے ہزار نو سو بتیس کشمیری بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہو چکے دوران حراست سات ہزار تینتالیس افراد کو ہلاک کیا گیا ایک لاکھ تینتیس ہزار سے زائد گرفتاریاں ہوئیں ایک لاکھ سے زائد گھر اور عمارتیں تباہ کی گئیں یا جلا دی گئیں بائیس ہزار آٹھ سو دس خواتین بیوہ ہوئیں ایک لاکھ سے زائد بچے یتیم ہوئے۔ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی پارلیمنٹ کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ میں ناکام رہی بھارت ریفرنڈم کے مطالبے پر لاشیں گرا رہا ہے آٹھ لاکھ بھارتی فوج نے پوری وادی کو جیل میں تبدیل کر دیا ہےعوام کے حقوق اور خواہشات کو اب زیادہ دیر دبائے رکھنا ممکن نہیں۔