Thursday, April 25, 2024

کشمیری نوجوانوں کا پاکستان سے محبت کا ایک اور ثبوت

کشمیری نوجوانوں کا پاکستان سے محبت کا ایک اور ثبوت
November 27, 2017

سری نگر (92 نیوز) کشمیری نوجوانوں کا پاکستان سے محبت کا ایک اور ثبوت سامنے آ گیا۔
سری نگر میں کشمیری نوجوانوں نے سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کی موجودگی میں شاہد آفریدی کے حق میں نعرے بلند کر دئیے۔
بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی سری نگر کے علاقے کنزر میں ایک تقریب میں شریک تھے۔ اس دوران وہاں موجود کشمیری نوجوانوں نے بوم بوم آفریدی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانا شروع کر دیے۔
اس موقع پر موجود بھارتی فوجیوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی لیکن نوجوانوں نے پاکستان سے محبت کا ایک مرتبہ پھر ثبوت دیتے ہوئے نعرے بازی جاری رکھی۔