Saturday, May 11, 2024

کشمیری نوجوان کی وزیرخارجہ سے ملاقات، بھارتی ظلم کی داستان سنا ڈالی

کشمیری نوجوان کی وزیرخارجہ سے ملاقات، بھارتی ظلم کی داستان سنا ڈالی
September 21, 2019
ریاض (92 نیوز) مدینہ منورہ میں کشمیری نوجوان نے وزیر خارجہ شاہ محموقریشی سے ملاقات کی،غاصب بھارتی افواج کے اہل کشمیر پر مظالم کی روداد سنا دی اور کہا کہ ہم صرف پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، وزیر خارجہ بولے پاکستان آپ کے ساتھ ہے، پاکستان کا بچہ بچہ آپ کے ساتھ ہے۔ پلوامہ مقبوضہ کشمیر کے گلزار احمد میرنامی نوجوان سے  دوران ملاقات وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے مقبوضہ کشمیر کے حالات دریافت کیے، گلزار احمد میرنے بتایا کہ مقبوضہ کشمیرمیں حالات بہت خراب ہیں، بہت زیادہ ماردھاڑ ہے۔ نوجوان نے بتایا کہ اس کا بھی اپنے گھر والوں سے کوئی رابطہ نہیں،،سب کچھ بند ہے کوئی پتہ نہیں چل رہا، صرف پولیس اسٹیشن میں ایک ایک نمبر کھلاہے تاہم وہ بھی کچھ نہیں بتا رہے۔ وزیرخارجہ نے کشمیری نوجوان کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ جا رہے ہیں جہاں وہ آپ کا اورکشمیریوں  کا مقدمہ لڑیں گے،دعا ہے کہ اللہ کی رحمت شامل حال ہو جائے،اللہ تعالیٰ آپ کی تکالیف دور فرمائے اور آپ کو آپ کا حق ملے۔