Saturday, April 27, 2024

کشمیری نمائندوں نے اقوام متحدہ  میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کردیا

کشمیری نمائندوں نے اقوام متحدہ  میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کردیا
September 25, 2016
جنیوا(92نیوز)کشمیری نمائندوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں بھارت کے مظالم کو بے نقاب کردیا کشمیری نمائندے حسن البنا نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی دنیا میں سب سے بڑا فوجی مرکز بن گئی خصوصی مشن بھجوایا جائے۔ تفصیلات کےمطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں کشمیری نمائندوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کو بے نقاب کردیا۔ کشمیری نمائندے حسن البنا کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے ورکر خرم پرویز کو جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں شرکت سے روکنے کے لئے ایئرپورٹ جاتے ہوئے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ۔ ان کا کہنا تھا تھا کہ 7لاکھ فوج نے مقبو ضہ کشمیر میں انسانی زندگی اجیرن بنادی ہے مقبو ضہ کشمیر دنیا میں سب سے بڑا فوجی مرکز بن گیا ہے بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ شروع کرر کھا ہے مقبو ضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی مشن بھجوایا جائے۔