Thursday, May 9, 2024

کشمیری مر رہے ہیں ، ہماری مدد کریں ، یاسین ملک کی بیٹی کی اپیل

کشمیری مر رہے ہیں ، ہماری مدد کریں ، یاسین ملک کی بیٹی کی اپیل
September 3, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) حریت رہنما یاسین ملک کی ننھی بیٹی رضیہ سلطانہ نے بھی کشمیریوں کے لئے اپیل کر دی ، ننھی پری نے کہا کہ  کشمیری مر رہے ہیں ، ہماری مدد کریں ۔ ننھی رضیہ سلطانہ نے اپنی  اپیل میں کہا کہ  ہمیں آپ کی مدد کی ضرورت ہے ، بھارت نے کشمیر میں 30 دن سے کرفیو لگا رکھا ہے، کشمیریوں کے پاس خوراک، دودھ اور پانی نہیں۔ ننھی بچی کا مزید کہنا تھا کہ   مقبوضہ کشمیر میں بچے اسکول نہیں جاپارہے، کیا آپ ہماری مدد کریں گے یا نہیں؟۔