Tuesday, May 7, 2024

کشمیری قیادت نے سلامتی کونسل پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا

کشمیری قیادت نے سلامتی کونسل پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
August 14, 2019
مظفر آباد (92 نیوز) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیراعظم راجہ فاروق حیدر جذباتی ہوگئے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا ذکر آیا تو آواز بھر آئی، کشمیری قیادت نے سلامتی کونسل پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے قانون سازاسمبلی  میں کہا مودی ہٹلر کی کاپی ہے، ہٹلر اور بی جے پی کا سلیوٹ کرنے کا انداز ایک جیسا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور جارحیت کے ذکر پر وزیراعظم  آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی آواز بھرآئی۔ اس سے قبل ایوان صدر آزاد کشمیر میں یوم آزادی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان اور راجہ فاروق حیدر سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے،اپوزیشن نے بھی شرکت کی،لڑکیوں نے ملی نغمہ پیش کرکے دل جیت لئے۔