Wednesday, April 24, 2024

کشمیری عوام ایک ماہ سے گھروں میں محصور ہیں،فردوس عاشق اعوان

کشمیری عوام ایک ماہ سے گھروں میں محصور ہیں،فردوس عاشق اعوان
September 4, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیری عوام ایک ماہ سے گھروں میں محصور ہیں۔ بھارت نے مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا۔ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے لیے آواز کبھی بند نہیں ہوگی۔ اس بار چھ ستمبر کو کشمیر ڈیفنس ڈے کے طور بار منایا جائے گا۔ کشمیر پاکستان کا دفاعی حصار ہے۔ معاون خصوصی اطلاعات کا کہنا تھا حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ۔ دنیا بھارت کے خلاف آواز بلند کرے ۔ کشمیریوں کی آواز کو ہر سطح پر اٹھائیں گے ۔ اس موقع پر اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر احمد یوسف الدرویش نے کہا پوری مسلم امت کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ کشمیریوں نے ڈٹ کر بھارتی مظالم کا مقابلہ کر کے جرات اور بہادری کا ثبوت دیا ہے۔