Thursday, May 9, 2024

کشمیری عمران خان کی تقریر کو سکس سکسز قرار دیتے ہیں ، سکرول اِن ‏

کشمیری عمران خان کی تقریر کو سکس سکسز قرار دیتے ہیں ، سکرول اِن ‏
October 2, 2019
سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو آج انسٹھ روز ہوگئے ، بھارتی نیوز ویب سائٹ سکرول اِن کی خصوصی رپورٹ میں کہا گیا کہ  وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو کشمیری چھ بالوں پر چھ چھکے قرار دے رہے ہیں۔ بھارتی نیوز ویب سائٹ سکرول اِن نےمقبوضہ کشمیر پر خصوصی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں  لکھا  ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو کشمیری عوام  نے اپنے جذبات کی ترجمانی قرار دیا ہے، ایک بزرگ کشمیری کہتے ہیں عمران خان نے چھ بالوں پر چھ چھکے مارے ہیں۔ سکرول اِن کے مطابق کشمیریوں کا ماننا ہے کہ عمران خان نے بھارت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے، 27 ستمبر کی شب وادی میں یوں جشن منایا گیا جیسے پاکستان نے ورلڈ کپ جیت لیا ہو۔

مقبوضہ کشمیر کا سٹیٹس بدلنے پر مودی سرکارسے جواب طلب

سکرول نے ایک کشمیری عابد نذیر کا حوالہ دیا، جنھوں نے بتایا کہ جشن سے نالاں بھارتی فورسز نے اگلی ہی صبح گاندربل سے دو نوجوانوں کو حراست میں لے لیا، جب کشمیریوں نے احتجاج کیا تو انہیں پیلٹس اور آنسو گیس کے شیلز سے نشانہ بنایا گیا۔ پیلٹس متاثرین میں عابد نذیر کا اپنا اکیس سالہ بھائی عمر بھی شامل تھا جس پر گردن سے لے کر نیچے ریڑھ کی ہڈی تک پیلٹس کی بارش کی گئی۔

واشنگٹن پوسٹ بھی کشمیریوں پر تشدد کی داستان سامنے لے آیا

دوسری جانب بھارتی فورسز نے 144 نوعمر کشمیریوں کی حراست کا بھی اعتراف کیا ہے جن کی عمریں نو سے گیارہ سال کے درمیان ہیں تاہم قابض فورسز اپنی ان کارروائیوں کو خلاف قانون اقدام قرار دینے کے الزام کو بھی انتہائی ڈھٹائی سے مسترد کررہی ہیں۔