Wednesday, April 24, 2024

 کشمیری طلبا نے بھارتی فوج کےمظالم اور کشمیر کی ثقافت کو چنار کےدرختوں پر فن پاروں کے ذریعے اجاگر کرنا شروع کردیا

 کشمیری طلبا نے بھارتی فوج کےمظالم اور کشمیر کی ثقافت کو چنار کےدرختوں پر فن پاروں کے ذریعے اجاگر کرنا شروع کردیا
May 25, 2016
سرینگر(92نیوز)مقبوضہ کشمیرمیں  طلبہ  وطالبات نے مقبوضہ خطے میں  بھارتی فوج کے مظالم اور کشمیر کی ثقافت کو چنار کے درختوں پر فن پاروں کے ذریعے اجاگر کرنا شروع کردیا۔ تفصیلات کےمطابق کشمیر یونیورسٹی میں موسیقی اور فائن آرٹس کے طلبہ نے چنار کے درختوں کو اپنے فن کے مظاہرے کے لیے منتخب کیا ہے جن پر وہ کشمیر کی سیاست اور تہذیب و ثفاقت کے خاکے اور ڈوڈلز یا علامتی نشان بناتے ہیں۔ طلبہ نے درختوں پر مقبوضہ کشمیر کو خار دار تاروں میں جکڑے علاقے کے طورپر پیش کیا ہے۔ جبکہ بعض درختوں پرکشمیر کے کھانوں، ثقافت اور جنگلی حیات کو پیش کیا گیا ہے۔ چنار کے درخت کو ’شاہی درخت‘ کے طور پر دیکھا جاتا ہے  یہ کشمیر کی شناخت کا حصہ ہے۔