Monday, May 13, 2024

کشمیری صحافی گوہر گیلانی کو جرمنی جانے سے روک دیا

کشمیری صحافی گوہر گیلانی کو جرمنی جانے سے روک دیا
September 5, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) انتہاپسند مودی اور اس کے چیلوں نے کشمیریوں کا جینا حرام کر دیا، کشمیری صحافی گوہر گیلانی کو بغیر وجہ بتائے جرمنی جانے سے روک دیا گیا۔ گوہر گیلانی نامور صحافی اور مصنف ہیں  جو جرمنی کی مشہور میڈیا ایجنسی ڈیوش وَیلَے سے وابستہ ہیں ، مگر بھارت نے انہیں  جرمنی جانے سے روک دیا ، گوہر گیلانی جرمنی جانے کیلئے دہلی ایئرپورٹ پہنچے تو انہیں اڑان بھرنے سے روک دیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 32 واں روز ،زندگی مسلسل مفلوج

معاملے پر  کشمیری صحافی کا کہنا ہے کہ مودی حکومت لوگوں کی سوچ پر پہرہ لگانا چاہتی ہے، ایسا تو فرانس نے الجیریا اور جرمنی نے یہودیوں کیساتھ کیا تھا۔ ہزاروں پابندیوں کے باوجود کشمیری اور غیر ملکی صحافی مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت بے نقاب کرنے میں مصروف ہیں جو مودی حکومت کو کسی بھی طرح برداشت نہیں ہو رہا۔