Wednesday, April 24, 2024

کشمیری خواتین کو بھارتی فوج سے عصمت دری کا خوف ہے ،جرمن میڈیا

کشمیری خواتین کو بھارتی فوج سے عصمت دری کا خوف ہے ،جرمن میڈیا
September 4, 2019
برلن(ویب ڈیسک ) جرمن میڈیا نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین بھارتی فوج کے ہاتھوں عصمت دری کے خوف میں مبتلا ہیں۔ جرمن میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق  مقبوضہ کشمیر کی خواتین کو بھارتی فوج کے ہاتھوں عصمت دری کا خدشہ ہے ، خاص کر دیہی علاقوں میں یہ خطرات بہت زیادہ ہیں۔ کشمیری ریسرچر عرشی قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی فوجی زبر دستی گھر میں گھس جاتے ہیں۔ کشمیری خواتین اپنے بچاؤ کیلئے لوہے کے راڈز اور ڈنڈوں کا بندوبست کرکے رکھتی ہیں۔