Wednesday, May 22, 2024

کشمیری جلد آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھیں گے، سراج الحق

کشمیری جلد آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھیں گے، سراج الحق
October 13, 2019
کراچی(92 نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کشمیری انشاء اللہ جلد آزادی کا سورج طلوع ہوتے دیکھیں گے، حکومت زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی اقدامات کرے، کراچی سے خبیر تک لوگ کشمیر کےلئے خون بہانے کے لئے تیار ہیں۔ کراچی میں اسلامی جمعیت طلباء کے تحت آزادی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت اور افواج پاکستان سے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں جہاد کا اعلان کیا جائے، انہوں نے کہا کہ حکومت زبانی جمع خرچ کے جائے عملی اقدامات کرے۔ کراچی سے خیبر تک لوگ کشمیر کے لئے خون بہانے کو تیار ہیں، اگر کوئی سو رہا ہے تو وہ اسلام آباد کا ٹیپو سلطان ہے، کشمیر ہمارے منتظر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا وزیراعظم کب جاگے گا، وزیراعظم کی تقریر کے بعد کشمیر میں ظلم اور کشیدگی اور بڑھی ہے۔