Friday, May 10, 2024

کشمیری تکلیف میں ، بھارت خوشیاں منا رہا ہے ، پروفیسر وپن ترپاٹھی

کشمیری تکلیف میں ، بھارت خوشیاں منا رہا ہے ، پروفیسر وپن ترپاٹھی
October 14, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز)  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی  جبر و بربریت پر خود ہندوستان سے بھی آوازیں اٹھنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ بھارت کے  پروفیسر  وپن ترپاٹھی نے کہا کہ کشمیری تکلیف میں  ہیں جب کہ باقی سارا ملک خوشیاں منا رہا ہے ۔ 71سالہ پروفیسر وپن ترپاٹھی کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 370 کے کاتمے اور اس کے کشمیر  پر اثرات کے حوالے سے آگاہی مہم کی ضرورت ہے  ۔ پروفیسر وِپن ترپاٹھی اب تک صرف نئی دہلی میں ایک لاکھ پمفلٹ تقسیم کرچکے ہیں۔ بھارتی پروفیسر کا کہنا تھا مودی حکومت کےخلاف آگاہی مہم حکومت کےغلط اقدام پرلوگوں کوآگاہ کرناضروری ہے ۔ پروفیسر تر پاٹھی اب تک نئی دہلی میں سڑکوں پر گھوم کو عوام میں ایک لاکھ پمفلٹ تقسیم کر چکے ہیں ۔