Wednesday, April 24, 2024

کشمیری بہن بھائیوں کی حمایت کیلئے عمل کرنا پڑے گا،بلاول بھٹو

کشمیری بہن بھائیوں کی حمایت کیلئے عمل کرنا پڑے گا،بلاول بھٹو
August 13, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری  بہن بھائیوں کی حمایت کے لئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے ، چاہتے ہیں ہر شہری کے انسانی اور معاشی حقوق محفوظ رہیں ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سب کو کشمیریوں کی جدوجہد پر کردار ادا کرنا پڑے گا، مودی کشمیر پر پابندیاں لگا رہا ہے،مودی نے کشمیر پر تاریخی حملہ کیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیر اعظم کے غلط فیصلے سے کشمیر کاز کو کبھی نقصان نہیں پہنچانے دیں گے ، کشمیری حکومت کی طرف دیکھ رہے ہیں اور آپ ٹویٹ پر ٹویٹ کررہے ہیں، قومی اسمبلی میں ملک کیلئے ٹھوس پیغام دینے کی کوشش کررہے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شام 5 کے بعد کسی کو جیل منتقل نہیں کیا جا سکتا ، حکومت نے فریال تالپور کو  اسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل کیا  ، حکومت  قومی یکجہتی کو سبوتاژ کررہی ہے۔