Saturday, May 11, 2024

کشمیری بھائی بہنوں کے ساتھ ہیں، انہیں کبھی مایوس نہیں کریں گے ، آرمی چیف

کشمیری بھائی بہنوں کے ساتھ ہیں، انہیں کبھی مایوس نہیں کریں گے ، آرمی چیف
September 26, 2019

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کشمیری بھائی بہنوں کے ساتھ ہیں، انہیں کبھی مایوس نہیں کریں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء، اساتذہ کی آئی ایس پی آر میں ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کے ارکان بھی ملاقات میں موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد جموں و کشمیر کے نوجوانوں سے خطاب کیا۔ آرمی چیف نے کہا کشمیر جغرافیائی کا معاملہ نہیں، ہماری کشمیریوں سے محبت کا عکاس ہے۔ تنازعہ کشمیر، کشمیریوں کی امنگوں، اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا بھارت، آزاد جموں و کشمیر میں جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کا غاصبانہ محاصرہ کر رکھا ہے۔ مقبوضہ اور آزاد جموں و کشمیر پر بھارتی وحشیانہ بربریت انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثالیں ہیں۔

آرمی چیف ، آزاد جموں و کشمیر ، مختلف ، تعلیمی اداروں ، طلباء، اساتذہ ، ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا ہم اپنے کشمیری بھائی بہنوں کیساتھ ہیں، انہیں کبھی مایوس نہیں کریں گے۔ نوجوان پرعزم رہیں، انتھک محنت کو شعار بنائیں۔ نوجوان اپنے آپ اور قومی قیادت پر مکمل بھروسہ رکھیں۔