Thursday, April 25, 2024

 کشمیری  بچوں کی پاکستانی پرچموں کے رنگ کے ملبوسات پہن کر  پاک فوج کے انداز میں پریڈ  

 کشمیری  بچوں کی پاکستانی پرچموں کے رنگ کے ملبوسات پہن کر  پاک فوج کے انداز میں پریڈ  
August 26, 2016
سرینگر(92نیوز)محبت بھی دیکھی ہوگی آپ نے اور محبت کااظہار بھی دیکھا ہوگا لیکن پاکستان سے کشمیریوں کاایسا والہانہ پیار نہیں دیکھا ہوگا، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور بھارتی بربریت کو خاطر میں لائے بغیر نڈر بچوں نے پاکستان ڈے کیسےزبردست جوش و خروش سے منایا۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان کی محبت میں دھڑکتے کشمیریوں کے دل بھارتی بربریت کے باوجود پاکستان کی محبت سے خالی نہ ہوئےجینا بھی ہے تو پاکستان کےساتھ اور مرنا بھی ہے توپاکستان کے ساتھ یہ وہ جذبہ ہے جو بھارتی غاصبانہ قبضے کے ساتھ شروع ہوا اور پھربڑھتا ہی گیا۔ کرفیو کا ڈر نہ بھارتی فوج کی درندگی کا خوف کیوں کہ یہ ہیں کشمیر کے بہادر اور نڈر بچے، جنہوں نے کرفیو کے باوجود پاکستان ڈے منایا اور پاکستانی پرچموں کے رنگ کے ملبوسات پہن کر  پاک فوج کے انداز میں پریڈ بھی کی پاکستان سے محبت کے اس بے مثال اظہار کو کے دیکھنے کیلئے بچوں کے والدین بھی موجود تھے۔ پاکستان کی محبت میں اپنے بیٹوں بھائیوں اور نوجوانوں کی قربانی دینے والے کشمیری  لوگ اولاد   کی تربیت میں پاکستان کی محبت شامل کرتے ہیں  اسی لیے پاکستان سے محبت اور آزادی کی لگن کے مظاہرے جگہ جگہ دیکھنے کو ملتے ہیں ۔