Monday, September 16, 2024

کشمیری اپنےوطن کےحصول کیلئےپتھرماررہےہیں سیاحت کےفروغ کیلئے نہیں : فاروق عبداللہ

کشمیری اپنےوطن کےحصول کیلئےپتھرماررہےہیں سیاحت کےفروغ کیلئے نہیں : فاروق عبداللہ
April 5, 2017
سرینگر(ویب ڈیسک )مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ  کی بھارتی وزیر اعظم مودی پر شدید تنقید ، کہتے ہیں کشمیری اپنے وطن کے حصول کیلئے پتھر مار رہے ہیں سیاحت کے فروغ کیلئے نہیں رزق اللہ دیتاہے۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی وزیراعظم کو حریت پسندوں پر تنقید مہنگی پڑ گئی آزادی کیلئے پتھراٹھانے والوں کو سیاحت کے فروغ کا مشورہ دینے والے مودی کو مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ نے کھری کھری سنا دیں کہتے ہیں پتھر مارنے والوں نے اپنا وطن حاصل کرنے کیلئے پتھر اٹھائے یہاں کے لوگوں کو سیاحت نہیں وطن چاہئے۔ انہوں نے کہا مسلمان ہوں یا دیگر مذاہب سب کے رزق کا وارث اللہ ہےاپنے خطاب میں انہوں نے امریکی ثالثی کی پیشکش کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا کہ اگر ہندوستان مسئلہ کشمیر کی مصیبت کو دورنہیں کرنا چاہتا تو امریکہ کو اس معاملے میں پہل کرنی چاہئے تاکہ ایٹمی حملوں سے بچا جا سکے۔ واضح  رہے کہ کشمیر میں ایک ٹنل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے پاس دوراستے ہیں یا تو وہ دہشت گردی کو فروغ دیں یا پھر سیاحت کو کشمیر کے مستقبل کے یہی دوراستے ہیں۔