Friday, March 29, 2024

کشمیری آج یوم حق خود ارادیت منا رہے ہیں

کشمیری آج یوم حق خود ارادیت منا رہے ہیں
January 5, 2021

سرینگر (92 نیوز) کشمیری آج یوم حق خود ارادیت منا رہے ہیں۔ کنٹرول لائن کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری ریلیاں نکالیں گے۔

اسی روز کشمیری اس عزم کا اعادہ  کرتے ہیں کہ بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کرنے تک وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 1949 میں آج ہی کے روز قرارداد منظور کی تھی جس کے مطابق کشمیریوں کو یہ حق دیا گیا تھا کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

بھارت نے نہ صرف کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا ہے بلکہ لاکھوں کشمیریوں کو اب تک موت کی نیند سلا دیا ہے۔ 2020 میں 263 معصوم کشمیری ظالم بھارتی فوجیوں کی گولیوں کا نشانہ بنے۔ گزشتہ ایک سال میں 28 کشمیریوں کو دوران حراست بھارتی قابض فوج نے شہید کیا۔ 777 افراد تشدد سے شدید زخمی ہوئے جبکہ13 خواتین کو بیوہ اور 29 بچوں کو یتیم کیا جاچکا ہے۔ 58 حوا کی بیٹوں کی شیطان صفت بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں عصمت دری ہو چکی ہے۔