Wednesday, May 15, 2024

کشمیری اور فلسطینی مظالم اور نسل کشی کا شکار ہیں، صدر ڈاکٹر عارف علوی

کشمیری اور فلسطینی مظالم اور نسل کشی کا شکار ہیں، صدر ڈاکٹر عارف علوی
June 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا، کشمیری اور فلسطینی مظالم اور نسل کشی کا شکار ہیں۔ ہمیں اسلاموفوبیا سے دنیا کو آگاہ کرنا ہوگا۔

اقتصادی تعاون تنظیم کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب اُنہوں نے کہا، پارلیما نی وفود کا خیر مقدم کرتے ہیں، 6 دہائیوں میں مسلم امہ نے مشکل حالات کا سامنا کیا، ای سی او ممالک خطے میں تعاون بڑھا نے میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا، اس وقد دنیا کو انسانیت کی خدمت کر نے والی لیڈر شپ، قوموں کے درمیان اشتراک پیدا کر نے کی ضرورت ہے۔ دنیا کو اسلام کا وہ رخ دکھایا گیا جو حقیقت سے بہت دور ہے، ہمیں اسلاموفوبیا سے دنیا کو آگاہ کرنا ہوگا۔

اُن کا مزید کہنا تھا، عدم برداشت ترقی میں بہت بڑی رکاوٹ ہے، ہمارے ہاں عدم برداشت ایک بہت بڑا مسئلہ ہے، کورونا بحران سے پاکستان کا میابی سے نمٹا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بولے، مسلم ممالک کو فلسطین کے مسئلے کو صحیح معنوں میں اُجاگر کرنا ہوگا۔ ای سی او کانفرنس میں رکن ممالک کے اسپیکرز اور وفود نے شرکت کی۔