Thursday, April 18, 2024

کشمیری اور سکھ مظاہرین نے بھارتی جھنڈے کو پول سے اکھاڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیا

کشمیری اور سکھ مظاہرین نے بھارتی جھنڈے کو پول سے اکھاڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیا
April 19, 2018
لندن (92 نیوز) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے کامن ویلتھ اجلاس میں شرکت کے موقع پر کشمیری اور سکھ مظاہرین نے بھارتی جھنڈے کو پول سے اکھاڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔ اس موقع پرمظاہرین نے نریندر مودی کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو روکنے اور کشمیر اور خالصتان کو آزاد کرانے میں کردار ادا کرے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور معصوم بچی آصفہ بانو کی تصاویر لی ہوئی تھیں جسے چند روز قبل مقبوضہ کشمیر میں زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔