Thursday, April 25, 2024

کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمگیر احتجاج، کشمیریوں کا ہر روز یوم سیاہ ہے، ملیحہ لودھی

کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمگیر احتجاج، کشمیریوں کا ہر روز یوم سیاہ ہے، ملیحہ لودھی
October 27, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) کشمیریوں پر بھارتی مظالم کےخلاف برطانیہ، جرمنی، ہالینڈ اور فرانس سمیت کئی ممالک میں بھر پور احتجاج کیا گیا، اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی جانب سے تصویری نمائش اور کشمیر پر مذاکرے کا اہتمام کیا گیا، تصاویر میں کشمیریوں پر بھارتی بربریت کی عکاسی کی گئی، ملیحہ لودھی کا کہنا تھا جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں ملتی ہردن ہی یوم سیاہ ہے۔ نیو یارک میں پاکستان کے مستقل مشن برائے اقوام متحدہ میں یوم سیاہ کشمیر کی تقریب کا انعقاد مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کیا، تصویری نمائش اور کشمیر پر مذاکرے کا اہتمام  کیا گیا۔ تقریب میں سعودی عرب کے مستقل مندوب، او آئی سی کے سفیر اور او آئی سی کے انسانی حقوق کے اعلی نمائندے  نے شرکت کی۔ عراق، ترکی، نائیجیر، ازبکستان اور چین سمیت بڑی تعداد میں سفارتکاروں اور کمیونٹی کے افراد کی تقریب میں شرکت کی۔ [caption id="attachment_248343" align="alignnone" width="833"]کشمیر، بھارتی مظالم ، عالمگیر احتجاج، کشمیریوں، ہر روزیوم سیاہ، ملیحہ لودھی، اسلام آباد، 92 نیوز کشمیرمیں بھارتی مظالم پر عالمگیر احتجاج، کشمیریوں کا ہر روز یوم سیاہ ہے، ملیحہ لودھی[/caption] ملیحہ لودھی نے نیویارک میں مقیم کشمیری رہنمائوں کے وفد کو بھی یوم سیاہ کی تقریب کی خصوصی دعوت دی ،تصویری نمائش میں اقوام متحدہ میں کشمیر پر اجلاسوں کی تاریخی تصاویر کے ساتھ ساتھ حالیہ مظالم کی بھی عکاسی کی گئی ۔ ملیحہ لودھی نے تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا نیو یارک میں مشن کشمیر کے عوام کا بھی مشن ہے، ہمارے لیے ہر دن یوم سیاہ ہے جب تک کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت نہیں مل جاتا۔ ملیحہ لودھی کی کشمیر پر پرزور اور موثر سفارتکاری کے تمام کشمیری بشمول معترف ہیں۔ غلام نبی فائی، کشمیری رہنماء سید علی گیلانی نے بھی کئی مواقعوں پر ملیحہ لودھی کی کشمیر کے مقدمے کو عالمی فورم پر اٹھانے کو سراہا ہے۔ غلام نبی فائی نے کہا کہ سعودی عوام کشمیری بھائیوں کی اصولی حمایت جاری رکھے گی، سعودی سفیر عبداللہ المعلمی باقی شرکاءنے بھی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور انکی جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔