Friday, March 29, 2024

کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے ، شاہ محمود قریشی

کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے ، شاہ محمود قریشی
November 21, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، معاونت جاری رکھیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر قائم کشمیر سیل کا پانچواں اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر، وزیر قانون اور دیگر حکام کی شرکت ہوئی۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اجاگر کرنے کیلئے"کشمیر سیل"کے تحت کی جانیوالی کاوشوں کا جائزہ لیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی اور اخلاقی معاونت جاری رکھے گا۔ اجلاس میں بھارت کے جھوٹے پراپیگنڈہ بے نقاب کرنے سے متعلق تفصیلی مشاورت بھی کی گئی۔