Wednesday, April 24, 2024

کشمیر کے معاملے پر مشاورت کے بعد مشترکہ حکمت عملی طے کرکے چلا جائے ، راجہ ظفرالحق

کشمیر کے معاملے پر مشاورت کے بعد مشترکہ حکمت عملی طے کرکے چلا جائے ، راجہ ظفرالحق
August 7, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹر راجہ ظفرالحق نے کہا کشمیر کے معاملے پر ملائیشین وزیراعظم اور ترک صدر کو فون کافی نہیں۔ مشاورت کے بعد مشترکہ حکمت عملی طے کرکے چلا جائے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری، وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور،راجہ ظفر الحق،سراج الحق سمیت دیگر ارکان نے بھی خطاب کیا اور  مقبوضہ کمشیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کی۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا کشمیر کا معاملہ سنجیدہ ہے۔ دوست ممالک کو کہہ دینا معاملے پر نظر رکھیں گے کافی نہیں۔ وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کشمیر کے حوالے سے اپنی قراردادوں پر عمل کرائے۔ عالمی دنیا مقبوضہ کشمیر کیلئے آواز اٹھائے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق بولے کشمیر ہمارے لیے زندگی موت اور پاکستان کی بقا کا مسئلہ ہے۔ آج اقدامات نہ کیے گئے تو بھارت  کا اگلا ہدف گلگت بلتستان اور  آزاد کشمیر ہو گا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اسعد محمود سمیت دیگر ارکان نے بھی خطاب کیا۔