Friday, April 26, 2024

کشمیر کے مسئلے پر ہمارا کوئی اختلاف رائے نہیں، شاہ محمود قریشی

کشمیر کے مسئلے پر ہمارا کوئی اختلاف رائے نہیں، شاہ محمود قریشی
November 24, 2019
ملتان (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کشمیر کے مسئلے پر ہمارا کوئی اختلاف رائے نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا آج کشمیر میں کرفیو کو 112 دن بیت گئے . ہندوستان کی ہڈ دھرمی جاری ہے لیکن پاکستان مسئلہ کشمیر پر آواز بلند کر رہا ہے ۔ کشمیر کے حوالے سے دفتر خارجہ میں اجلاس بھی منعقد کیا گیا۔ کشمیر سیل کے اگلے اجلاس میں وزیر اعظم کو شرکت کی دعوت دی جائے گی ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود نے کلیئر پیغام دیتے ہوئے کہا کشمیر کے مسئلے پر ہمارا کوئی اختلاف رائے نہیں۔ ہماری داخلی اور سیاسی صورتحال کی وجہ سے مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹ گئی تھی۔ پاکستان نے سی پیک سے متعلق امریکی بیان مسترد کر دیا۔ سی پیک پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ پاکستان ایلس ویلز کی رائے سے متفق نہیں۔ سی پیک کے منصوبے جاری رہیں گے۔ سی پیک ہماری معاشی ترقی کیلئے ضروری ہے، یہ گیم چینجر ہے۔ سی پیک کو وسعت دیتے ہوئے فیز ٹو کا آغاز کر دیا ہے۔ شاہ محمود قریشی بولے راشدہ طالب نے یو ایس کانگریس میں کشمیر کے حوالے سے ایشو اٹھایا ہے۔ بھارت کی سپریم کورٹ نے بھی کشمیر کے حوالے سے حکومت کو اپنا موقف پیش کرنے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا ناروے کے ایمسڈر کو دفتر خارجہ بلا کر مزمت کی گئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ جس شخص نے یہ بے ہودہ حرکت کی اسے سخت سزا دی جائے۔ یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ الیاس کو رہا کیا جائے۔ شاہ محمود قریشی بولے زرداری کو پنڈی اسے لیے منتقل کیا گیا کیوں کہ سندھ کی انتظامیہ ان کے انڈر تھی۔ ہمارے یہاں کچھ قوتیں احتساب کے عمل میں رکاوٹیں ڈالتے ہیں۔ مولانا صاحب کو اسلام آباد سے کیا ملا اس کا جواب مولانا صاحب ہی دے سکتے ہیں۔