Friday, March 29, 2024

کشمیر کی صورتحال کا  قریب سے جائزہ لے رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ

کشمیر کی صورتحال کا  قریب سے جائزہ لے رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ
August 6, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکا نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر   تشویش کا اظہارکیا ہے ۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ  کشمیر کی صورتحال کا  قریب سے جائزہ لے رہے ہیں ، اقوام متحدہ کا کہنا ہے کشمیر کا خصوصی تشخص ختم کرنے کا اعلان تشویشناک ہے، پاکستان اور بھارت تمام تصفیہ طلب مسائل بات چیت کے ذریعے حل کریں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ  مودی حکومت  نے  مقبوضہ کشمیر کی حیثیت ختم کرکے جو گھناؤنا اقدام کیا ہے  دنیا بھر میں اس پر  گہری تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے ، امریکی محکمہ خارجہ  کا کہنا تھا کہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لےرہے ہیں۔

سکھ افسران کا مقبوضہ کشمیر میں ظلم سے انکار،استعفے دینا شروع

امریکی محکمہ خارجہ  کے مطابق بھارت کشمیر کو اندرونی معاملہ قرار دیتا ہے لیکن کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں، امریکا نے حریت قیادت کی گرفتاریوں اور نظربندیوں پر گہری تشویش  کا اظہار کرتے ہوئے  بھارت پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کرے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے بھی  بھارتی اقدام پر گہری تشویش کا اظہا کیا، سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک کا کہنا تھا کہ  مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کا تسلیم کردہ   متنازعہ علاقہ ہے  جبکہ وہاں پر بھارت کی جانب سے عائد پابندیوں سے آگاہ  بھی ہیں۔

ایمنسٹی انٹر نیشنل کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

اسٹیفن ڈیوجیرک کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں  اور کشمیر سمیت تمام مسائل دوطرفہ مذاکرات سے حل کریں۔