Friday, May 10, 2024

کشمیر کی سیاسی حیثیت تبدیل کرنا غداری ہے، مولانا فضل الرحمٰن

کشمیر کی سیاسی حیثیت تبدیل کرنا غداری ہے، مولانا فضل الرحمٰن
February 5, 2021

مظفرآباد (92 نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے چیئرمین مولانا فضل الرحمٰن نے کہا، کشمیر کی سیاسی حیثیت تبدیل کرنا غداری ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پی ڈی ایم کے مظفرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا مودی، عمران اور ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر تبدیل کردیا۔ پنجاب اور بنگال کی طرح کشمیر تقسیم نہیں ہوسکتا۔ موجودہ حکومت کو کشمیر کے سودے کا حق نہیں دے سکتے۔

اُنہوں نے کہا، یہ لوگ گلگت کی طرح آزاد کشمیر میں بھی دھاندلی کریں گے۔ تحریک انصاف کو ووٹ دیا تو یہ کشمیر کا بھی بُرا حال کردیں گے۔

اُن کا کہنا تھا اگرکوئی اُمیدوار وفاداری تبدیل کرکے پی ٹی آئی میں جائے گا تو اسے کشمیر کا غدار تسلیم کیا جائے گا۔