Saturday, April 20, 2024

کشمیر کی خطرناک صورتحال کی گونج پوری دنیا کو سننی چاہئے، وزیراعظم

کشمیر کی خطرناک صورتحال کی گونج پوری دنیا کو سننی چاہئے، وزیراعظم
August 18, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا کشمیر کی خطرناک صورتحال کی گونج پوری دنیا کو سننی چاہئے۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں کہا کہ بھارت کے ایٹمی ہتھیار فاشسٹ مودی حکومت کے ہاتھ لگ چکے ہیں۔  بھارت پر ہندونسل پرست، فاشسٹ قیادت اور آئیڈیالوجی نے ایسے ہی قبضہ جما لیا ہے جیسے نازیوں نے جرمنی پر قبضہ جمایا تھا۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1162994699885584386 وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ وادی کے 90 لاکھ کشمیریوں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ کشمیری 2 ہفتے سے محاصرے میں ہیں۔ دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بج رہی ہیں۔ یہ خطرہ پاکستان اور بھارتی اقلیتوں تک وسیع ہو رہا ہے جب کہ اقوام متحدہ کے مبصرین بھی مقبوضہ کشمیر میں بھیجے جانے چاہیں۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1163001439175811078 وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مودی کی فاشسٹ قیادت سے نہرو اور گاندھی کے بھارت کو بھی خطرہ ہے۔ دنیا بھارت کے ایٹمی ہتھیاروں کی سیکیورٹی سنجیدگی سے لے۔ بھارت کے ایٹمی ہتھیار فاشست مودی حکومت کے ہاتھ لگ چکے ہیں۔ یہ ایسا معاملہ ہے جو صرف خطے کو نہیں پوری دنیا کو متاثر کر رہا ہے۔