Thursday, May 9, 2024

کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے تک بھارت سے بات چیت نہیں ہو گی ، وزیراعظم

کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے تک بھارت سے بات چیت نہیں ہو گی ،  وزیراعظم
June 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے تک بھارت سے بات چیت نہیں ہو گی۔

وزیراعظم عمران خان نے تاجک صدر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تجارت بہت اہمیت رکھتی ہے۔ کوشش ہے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کریں۔ تاجکستان اور پاکستان کو مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے۔

تاجک صدر امام علی رحمن نے کہا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی۔ دونوں ممالک میں تعلیم اور دفاع سمیت بارہ معاہدوں اور شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔

 وزیراعظم نے کہا افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد انتشار اور دہشت گردی بڑھنے کا خدشہ ہے۔ افغان امن عمل کامیاب نہ ہوا تو صورتحال مزید خراب ہو گی۔