Friday, May 10, 2024

کشمیر کی حیثیت کو مٹانے کی بھارت جتنی بھی کو شش کرے نا کام رہے گا، فردوس عاشق

کشمیر کی حیثیت کو مٹانے کی بھارت جتنی بھی کو شش کرے نا کام رہے گا، فردوس عاشق
February 5, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام میں کہا کہ کشمیر کی حیثیت کومٹا نے کی بھارت جتنی بھی کو شش کرے نا کام رہے گا۔ فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ وزیر اعظم نے دنیا کو آزادی تحریک کا فلسفہ سمجھا یا، خواتین نے مظلوم کشمیری بہنوں کیلئے جو یادداشت  پیش کی  اس میں بھارتی مظالم کو اجاگر کیا گیا، مقبو ضہ کشمیر میں آزادی را ئے کا گلا گھونٹا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹر نیشنل ہیو من رائٹس کورٹ میں مودی کا ٹرائل ہو نا چاہئے، میڈیا کی شکر گزار ہوں جنہوں نے کشمیر کی بہنوں کو بیٹیوں کو پیچھے نہیں رکھا، میڈیا کے کردار کو تسلیم کر تی ہوں اور خراج تحسین پیش کر تی ہوں۔