Friday, March 29, 2024

کشمیر کی جغرافیائی تبدیلی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے:ترجمان دفتر خارجہ

کشمیر کی جغرافیائی تبدیلی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے:ترجمان دفتر خارجہ
April 30, 2015
  اسلام آباد(ویب ڈیسک)ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ کشمیر کی جغرافیائی تبدیلی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کشمیر کی جغرافیائی حدود کو بدلنے کے بھارتی اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں کشمیر کی جغرافیائی تبدیلی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ میڈیا بریفنگ کے دوران  انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیرکی جغرافیائی حدود کو بدلنے کے بھارتی اقدامات کی مذمت کرتا ہے، کشمیر کی جغرافیائی تبدیلی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، مقبوضہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے۔ نیپال میں زلزلے کے بعد پاکستان امدادی ٹیمیں بھیجنے والا پہلا ملک تھا۔ انہوں نے کہا کہ  افسوس ہے کہ المناک سانحے کے موقع پر بھی بھارتی میڈیا سازشوں سے باز نہیں آیا پاکستان اپنی سرزمین پر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کامیاب آپریشن کر رہا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے سعودی کابینہ میں ہونے والی تبدیلیوں پرتبصرے سے انکار کر دیا  اور کہا کہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت پالیسی کا حصہ نہیں۔