Tuesday, April 23, 2024

کشمیر کونسل ارکان کی چار نشستوں میں سے تین پر تحریک انصاف نے میدان مار لیا

کشمیر کونسل ارکان کی چار نشستوں میں سے تین پر تحریک انصاف نے میدان مار لیا
August 23, 2021 ویب ڈیسک

مظفر آباد (92 نیوز) کشمیر کونسل ارکان کی چار نشستوں میں سے تین پر تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔ ایک نشست پیپلزپارٹی کے حصے میں آئی۔ دوسری جانب تحریک انصاف آزاد، کشمیر میں ابھی تک وزراء کے نام فائنل نہ کر سکی۔ وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی حکومتی ٹیم بنانے کے لیے متحرک ہوگئے۔

آزاد کشمیر کے انتخابات کا آخری مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا۔ پیپلزپارٹی کے خواجہ طارق سعید نے 15، تحریک انصاف کے سردار عبدالرزاق خان نے 12، شجاع خورشید نے 11 اور محمد یونس میر 11 ووٹ لیکر کشمیر کونسل کی رکن منتخب ہوگئے۔

پیپلزپارٹی کے پرویز اشرف نے ایک ووٹ اصغر قریشی نے کوئی ووٹ حاصل نہیں کیا۔ دونوں امیدوار پنے اپنے پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز کے حق میں دستبردار ہو گئے تھے۔ کشمیر کونسل انتخابات میں پچاس ووٹ پول ہوئے۔

دوسری جانب آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور کونسل میں تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہے۔ کشمیر کونسل الیکشن کے باعث وزارتوں کا معاملہ التواء میں رکھا گیا ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی حکومتی ٹیم بنانے کے لیے متحرک ہیں۔