Friday, April 19, 2024

کور گروپ کا اجلاس ، کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے سیاسی، سفارتی اقدامات پر غور

کور گروپ کا اجلاس ، کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے سیاسی، سفارتی اقدامات پر غور
August 22, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت کشمیر کور گروپ کا اجلاس ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کے لئے سیاسی، سفارتی، قانونی اقدامات پرغور کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت  اجلاس میں  مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال اور عالمی برادری سے حکومتی رابطوں کا جائزہ لیا گیا۔  اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ سنجیدہ صورتحال کا سلامتی کونسل، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور عالمی میڈیا نے نوٹس لیا ہے۔ عالمی میڈیا اور اداروں نے مقبوضہ کشمیر میں ہر قسم کی پابندیاں بشمول کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کور گروپ  اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات سے امن و سلامتی کو لاحق خطرے سے بھی دنیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ کشمیر کور گروپ کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاون کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس میں وزیر خارجہ، وزیر قانون، چیئرمین پارلیمانی کمیٹی فخر امام اور معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے شرکت کی۔